• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کندھکوٹ میں ڈاکوؤں کا پولیس پرحملہ، ایک اہلکار شہید، تین زخمی

سکھر (بیورورپورٹ ) کشمور کچے کے جنگلات میں پولیس کی جانب سے ڈاکووں کے خلاف جاری آپریشن کو کمزور کرنے کے لئے کندھ کوٹ انڈس ہائی وے پر ڈاکووں نے گشت پر مامور پولیس موبائیل پر پر حملہ کردیا، ڈاکووں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار سجاد احمد خاصخیلی شہید اور 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، ڈاکو واقعے کے بعد کچے کی جانب فرار ہوگئے، ایس ایس پی امجد شیخ پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ موقع واردات پر پہنچ گئے ہیں، جبکہ پولیس نے شہید پولیس اہلکار کی لاش اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا، زخمی پولیس اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہونے پر لاڑکانہ اسپتال رفر کیا گیا ہے ۔ ایس ایس پی کشمور امجد احمد شیخ کے مطابق پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

تازہ ترین