• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک دوسرا زخمی،مقدمہ درج

ملتان(سٹاف رپورٹر) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی ہو گیا، دوافراد کے خلاف مقدمہ درج۔تفصیل کے مطابق سجاد احمد نے سیتل ماڑی پولیس کو بتایا کہ موٹر سائیکل پر سوار دونامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس سے عقیل موقع پر ہی جاں بحق جبکہ امتیاز زخمی ہو گیا۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر فرار ہونے والے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔
تازہ ترین