• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی سائنسدانوں کا کوویڈ الارم بنانے کا دعویٰ

برطانوی سائنسدانوں نے کوویڈ الارم بنانے کا دعویٰ کیا ہے جو کورونا وائرس کی موجودگی کا پتہ دے گا۔

لندن اسکول آف ہائی جین اینڈ ٹراپیکل میڈیسن اور ڈرہم یونیورسٹی نے اس حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ مذکورہ الارم ڈیوائس کا نتیجہ 98 سے 100 فیصد درست ہوگا۔

یہ الارم طیاروں، کلاس رومز، کئیر ہومز اور گھروں میں نصب کیا جاسکے گا جبکہ کمرے میں وائرس کی موجودگی کی اطلاع کمپیوٹر یا موبائل فون پر بھیجے گا۔

تازہ ترین