• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

بیروت میں آج سے ایشین تائی کوانڈو مقابلے کا آغاز

24ویں ایشین تائیکوانڈوچیمپئین شپ کھیلنے کیلئے پاکستان کی 18 رکنی تائیکوانڈو ٹیم ان دنوں لبنان کے شہربیروت میں موجودہے بیروت کاشمار دنیا کے ان چند شہروں میں ہوتا ہے جس کاماضی جنگوں اور بدامنی کے حوالے سے مشہور رہا ہے سات مرتبہ تباہ حالی کاسامنا کرنے والا یہ شہر آج دنیا کے نقشے پر تیزی سے ترقی کرنے والے شہروں کی فہرست میں شامل ہے بیروت میں زیادہ ترعربی زبان بولی جاتی ہے۔ 

اس کے علاوہ تعلیمی اداروں میں فرنچ اور انگلش بھی سکھائی جاتی ہے بیروت اپنے خوبصورت ساحلوں کی وجہ سے دنیا بھرمیں مشہور ہے یہاں کی کرنسی لبنانی پاؤنڈ ہے جو کے ایک امریکی ڈالر کے مقابلے میں تقریبا پندرہ سو روپے بنتی ہے لبنان کا قومی کھیل فٹبال ہے قومی تائیکوانڈو ٹیم کراچی سے سات گھنٹے کی مسافت طے کر کے بیروت پہنچی تووہاں ایشین چیمپئین شپ کی آرگنائزنگ کمیٹی اورلبنان تائیکوانڈو فیڈریشن کے عہدیداران نےاستقبال کیا، ائرپورٹ پرہی تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کے کوویڈ ٹیسٹ کرائے گئے جو کہ سب منفی آئے ا یشین تائیکوانڈو چیمپئین 16 سے 18 جون تک جبکہ بیروت اوپن کے مقابلے 19 سے 21 جون تک منعقد ہوں گے۔ 

ایونٹ کیلئے قومی ٹیم میں ہارون خان، شاہ زیب، حمزہ سعید، رب نواز، جبران اسد، تیمور سعید، عمّار اشفاق، مظہرعباس، عائشہ نور، سےّدہ ہانا اور ناجیہ رسول شامل ہیں ساؤتھ ایشن تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے صدر اور پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے نائب صدر عمر سعید بحیثیت ٹیم لیڈر جبکہ اشفاق احمدمینیجر، نادر خان کوچ، شہزادہ محمدآصف فزیو، زبیرماچاکوآرڈینیٹر،فیصل بٹ ٹرینراور راقم الحروف میڈیا مینیجر کی حیثیت سے ٹیم کے ساتھ ہیں چیمپئین شپ سے قبل ورلڈتائیکوانڈو ایشیاء کے صدرپروفیسرکیوسیوک لی کی صدارت میں ایشیاء جنرل اسمبلی کا اجلاس بیرو ت میںہواجسمیںکوریا،پاکستان،افغانستان،ایران،منگولیا،عراق،متحدہ،عرب،امارات،قطر،ازبکستان،چائینیزتائپے،فلسطین،فلپائن،جارڈنڈن اورمیزبان لبنان کے نمائندوں کی شرکت کی جبکہ ویڈیولنک کے ذریعے بھوٹان،بنگلہ دیش،بھارت،چائنا،نیپال،ہانگ کانگ،

انڈونیشیا،جاپان،مکاؤ،سعودی عرب اورتھائی لینڈ کے نمائندے نے شرکت کی ساوتھ ایشین تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے صدر اورپاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے نائب صدر عمرسعید اور سیکریٹری جنرل مرتضی بنگش نے پاکستان کی نمائندگی کی جنرل اسمبلی اجلاس کے آغاز میں ورلڈتائیکوانڈو ایشیاء کے نائب صدرسنگاپور کے میلنکوی کے انتقال پرایک منٹ کی خاموشی اختیارکی اجلاس میں ساوتھ کوریا کو 25 ویں ایشین تائیکوانڈو چیمپین شپ کی میز بانی دی گئی۔ 

ایران 5 ویں ڈبلیو ٹی پریذیڈنٹ کپ ایشیا ریجن اور 11 ویں ایشین کلب چیمپین شپ کا میز بان ہوگا اجلاس میں پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے سا بق صدر اور موجودہ ایڈ وائزر افتخار تبسم کوورلڈ تائیکوانڈو ایشیاء کے نائب صدر کیلئے منتخب کیاگیا سائوتھ ایشین تائیکونڈو ایسو سی ایشن کے صدر عمر سعید کاکہنا تھا کہ پاکستان رواں سال نومبر میں چیف آف آرمی اسٹاف پاکستان اوپن G-1 تائیکوانڈو چیمپئین شپ کا انعقادکرے گا اسلام آباد میں کھیلے جانے والے میگا ایونٹ میں تائیکوانڈو کے ٹاپ کلاس کھلاڑی شرکت کریں گے ۔

تازہ ترین
تازہ ترین