• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا میں کورونا وائرس کیسز 17 کروڑ 70 لاکھ سے متجاوز

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کی تیسری لہر کے دوران مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 17 کروڑ 70 لاکھ 36 ہزار 377 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 38 لاکھ 27 ہزار 858 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 19 لاکھ 75 ہزار 374 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 84 ہزار 563 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 16 کروڑ 12 لاکھ 33 ہزار 145 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 6 لاکھ 15 ہزار 232 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 43 لاکھ 35 ہزار 239 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 52 لاکھ 83 ہزار 26 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 4 ہزار 403 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 84 لاکھ 36 ہزار 981 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس وائرس سے 3 لاکھ 77 ہزار 61 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 2 کروڑ 95 لاکھ 70 ہزار 881 مریض سامنے آ چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 4 لاکھ 88 ہزار 404 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 74 لاکھ 54 ہزار 861 ہو گئی۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 1 لاکھ 10 ہزار 454 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 57 لاکھ 41 ہزار 354 رپورٹ ہوئے ہیں۔

ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 48 ہزار 795 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کیسز 53 لاکھ 36 ہزار 73 ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 26 ہزار 801 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 52 لاکھ 22 ہزار 408 ہو چکی ہے۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 27 ہزار 907 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 45 لاکھ 73 ہزار 419 ہو چکی ہے۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 1 لاکھ 27 ہزار 38 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 42 لاکھ 45 ہزار 779 ہو گئے۔

ارجنٹینا میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 86 ہزار 29 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 41 لاکھ 45 ہزار 482 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

کولمبیا اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں کورونا وائرس 96 ہزار 366 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 37 لاکھ 77 ہزار 600 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سعودی عرب اسی فہرست میں 44 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 7 ہزار 590 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 66 ہزار 906 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 99 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 91 ہزار 471 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔

سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں سے پاکستان میں کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 59 کورونا مریض انتقال کر گئے۔

کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 29 ویں نمبر پر ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 838 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 59 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید 1 ہزار 576 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح ڈھائی فیصد سے بھی کم ہو گئی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 21 ہزار 782 ہو گئی ہے، جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 43 ہزار 27 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 40 ہزار 929 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 611 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 8 لاکھ 80 ہزار 316 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 35 ہزار 39 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 38 لاکھ 92 ہزار 289 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 لاکھ 89 ہزار 237 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 10 لاکھ 5 ہزار 787 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

تازہ ترین