وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 18 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے ویکسینیشن کا عمل واک ان کردیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح ایک فیصد سے بھی کم ہوگئی۔ کورونا مثبت کیسزکی شرح 0.9 فیصد پر پہنچ گئی۔
ڈی ایچ او کے مطابق اسلام آباد میں ایک دن میں صرف 31 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی جبکہ کورونا کے 3 ہزار 463 ٹیسٹ کیے گئے۔
محکمہ صحت کے حکام کے مطابق اسلام آباد میں 5 لاکھ 25 ہزار سے زائد افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔
اسلام آباد میں ویکسین کی اہل آبادی کی تعداد 12 لاکھ کے قریب ہے، اہل افراد کی 43 فیصد سے زائد تعداد ویکسینیشن کروا چکی ہے۔