• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) لاہور نے شوگر اسکینڈل میں مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کو 22 جون کو طلب کر لیا۔

ایف آئی اے حکام کی جانب سے دیئے جانے والے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر شہباز شریف 22 جون کو پیش نہ ہوئے تو ان کو گرفتار بھی کیا جا سکتا ہے۔

ایف آئی اے کے نوٹس میں شہباز شریف کو مخاطب کر تے ہوئے کہا گیا ہے کہ آپ کو رمضان شوگر ملز میں چھوٹے ملازمین کے کھاتوں میں جانے والے 25 ارب روپے کے حوالے سے جوابات دینے ہیں۔

نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف کو 4 اہم سوالات کے جواب دینے ہیں، ایک ملازم اورنگ زیب نے آپ کو 50 لاکھ روپے بھیجے، آپ کو اس کا علم ہے۔

شہباز شریف کو بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ رمضان، العربیہ شوگر ملز اور دیگر جعلی اکاؤنٹس میں بھیجے اور نکالے گئے 25 ارب روپوں کا آپ کو علم ہے۔

نوٹس میں شہباز شریف سے کہا گیا ہے کہ آپ کو 2 دفعہ سوالنامہ بھجوایا گیا، مگر آپ نے جواب نہیں دیا، جنوری 2021ء میں آپ کو دوبارہ یاد دہانی کرائی گئی۔

مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کو بھیجے گئے نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آپ نے کہا کہ عطاء تارڑ آپ کے جوابات جمع کروائیں گے مگر جواب جمع نہیں ہوئے۔

تازہ ترین