• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک شخص نے خودکشی کرلی، دیگر واقعات میں 5 افراد جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں میں ٹریفک حاثات او رواقعات میں 5  افراد جاں بحق ،ایک  شخص نے خود کشی کرلی  ،تفصیلات کے مطابق پورٹ قاسم پاور پلانٹ کے قریب سر پر پتھر لگنے سے مزدور 20 سالہ غلام سرور ،سپر ہائی وے جمالی گوٹھ کے قریب ڈمپر کی ٹکر سےنا معلوم شخص ،باغ کورنگی قبرستان کے قریب زیرتعمیرگھرکی چھت سے گرکر 55سالہ غفار ،سپر ہائی وے ٹول پلازہ کے قریب ٹریفک حادثے میں 50سالہ عارف جاں بحق ہوئے،  دریں اثنا   نامعلوم ملزمان نے الآصف اسکوائرپنجاب بس اڈا کے قریب فائرنگ کر کے 42 سالہ یار محمد کو قتل کر دیا  ،ڈیفنس فیز 5 خیابان راحت کے قریب واقع گھرمیں 50سالہ سعید نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید