• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں ریلوے زمین پر قبضہ کیس، غیرقانونی قبضہ 100 سال بعد بھی جائز نہیں، چیف جسٹس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ نے ریلوے زمین پر قبضے سے متعلق کیس میں تجاوزات گرانے کیخلاف درخواست مسترد کردی۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے اگر ایک سو سال تک بھی قبضہ رہے تو قبضہ قانونی نہیں ہوتا اگر آپ کا نقصان ہوا تو ریلوے کیخلاف الگ کیس داخل کریں۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الحسن اور جسٹس قاضی محمد امین احمد پر مشتمل تین رکنی بینچ کے روبرو ریلوے زمین پر قبضے سے متعلق کیس سے متعلق تجاوزات گرانے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ فیرئیر ہال سے متصل ریلوے اراضی پر آپریشن کیا گیا اور آپریشن کی آڑ میں قانونی گھر بھی مسمار کردیا۔ میرے موکل کے پاس یہ زمین برسوں سے ہے۔ عدالت نے ریلوے اراضی پر قبضے سے متعلق فیصلہ دے رکھا ہے۔ سپریم کورٹ نے ریلوے زمین پر تجاوزات گرانے کے خلاف درخواست مسترد کردی۔

تازہ ترین