• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان: کورونا وائرس سے مزید 46 اموات، کل ہلاکتیں 21828


سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں سے پاکستان میں کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 46 کورونا مریض انتقال کر گئے۔

کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 29 ویں نمبر پر ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 38 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 46 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید 2 ہزار 16 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح مسلسل دوسرے روز بھی ڈھائی فیصد سے کم رہی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 21 ہزار 828 ہو گئی ہے، جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 44 ہزار 65 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 39 ہزار 905 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 490 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 8 لاکھ 82 ہزار 332 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 42 ہزار 113 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 39 لاکھ 34 ہزار 493 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 لاکھ 34 ہزار 334 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 17 لاکھ 45 ہزار 889 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

تیسری لہر کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہو کر 3 لاکھ 44 ہزار 379 ہو گئی، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 10 ہزار 567 ہو چکی ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 29 ہزار 279 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 5 ہزار 273 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 36 ہزار 313 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں اب تک کُل اموات 4 ہزار 240 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 82 ہزار 207 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 773 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 26 ہزار 331 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 297 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 19 ہزار 822 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 570 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 5 ہزار 734 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 108 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

تازہ ترین