وزارت داخلہ نے جنرل پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی رپورٹ تیار کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ مشرف کا نام عدالتی احکامات کی روشنی میں ای سی ایل سے نکالا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے مشرف کا نام ای سی ایل میں رکھنے کی ہر ممکن کوشش کی، مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست 3 بار مسترد کی، بظاہر مشرف کو عدالتوں سے باہر جانے کی اجازت ملی۔
رپورٹ میں خصوصی عدالت اور اعلیٰ عدلیہ کے احکامات کا خصوصی ذکر کیا گیا ہے، رپورٹ کی نقل حکومتی لیگل ٹیم کو بھی موصول ہوگئی ہے۔