• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے شہریوں کی شکایات تیزی سے نمٹائے گا، ثنا اللّٰہ عباسی

ڈائریکٹر جنرل فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) ثنا اللّٰہ عباسی نے کہا ہے کہ شہریوں کی شکایات کو تیزی سے نمٹایا جائے گا۔

اسلام آباد میں ڈی جی ایف آئی اے ثنا اللّٰہ عباسی کی زیر صدارت سائبر کرائمز ونگ کا جائزہ اجلاس ہوا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈی جی احسان صادق نے سائبر کرائمز کی 3 سالہ کارکردگی پر بریفنگ دی۔

ثنا اللّٰہ عباسی نے کہا کہ سائبر کرائمز کی 80 فیصد شکایات کو ہینڈل کرنا قابل تعریف اقدام ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایف آئی اے کی کوششوں سے ہیکنگ میں 45 فیصد کمی آئی، ہراسگی میں 39 فیصد اور مالی فراڈ میں 6 فیصد تک کمی آئی۔

ڈی جی ایف آئی اے نے یہ بھی کہا کہ شہریوں کی شکایات کو تیزی سے نمٹایا جائِے۔

اُن کا کہنا تھا کہ چیلنجز کے باوجود ایف آئی اے سائبر کرائمزونگ بہتر کام کررہا ہے۔

دوسری طرف ڈی جی ایف آئی اے ثنا اللّٰہ عباسی سے کینیڈا کی ہائی کمشنر نے بھی ملاقات کی۔

تازہ ترین