• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ کا حکومتی ارکان کی ویڈیو میڈیا کو ریلیز کرنے کا اعلان


اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ میں اسمبلی اجلاس میں حکومتی ارکان نے کیا کیا، اس کی ویڈیو میڈیا کو ریلیز کروں گی۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت نہیں چاہتی کہ پارلیمنٹ چلے، یہ نظام پر حملہ کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ حکومتی ارکان نے آج پھر ایوان میں گالیاں دیں، یہ ایک بار پھر پارلیمنٹ پر حملہ کرنا چاہتے ہیں۔

ن لیگی ترجمان نے مزید کہا کہ حکومتی ارکان نے اپوزیشن پر بوتلیں بھی پھینکی، شہباز شریف نے تقریر شروع کی تو وہاں سے گالیاں آئی۔

اُن کا کہنا تھا کہ میں اسمبلی اجلاس میں حکومتی ارکان نے کیا کیا، اس کی ویڈیو میڈیا کو ریلیز کروں گی۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ حکومتی ارکان حملے کرتے ہیں، ان کی نیت ہے کہ اجلاس نہ چلے، یہ اس نیت سے آتے ہیں کہ اپوزیشن لیڈر بات نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ اس نیت سے آتے ہیں کہ پارلیمنٹ نہ چلے، یہ اسپیکر کی کرسی پر حملہ کرنا چاہتے ہیں۔

تازہ ترین