• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عورت مارچ کس کے ایجنڈا پر ہوا، ایسا تو یورپی معاشروں میں بھی نہیں ہوتا، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ

پشاور( رپورٹر) پشاورہائیکورٹ کے چیف جسٹس قیصررشید خان نے کہا ہے کہ عورت مارچ کس کے ایجنڈا پر ہوا ہے ، ایسے مارچ تو یورپ جیسے معاشروں میں بھی نہیں ہوتے اور ان شرکاءنے تو حد ہی پارکردی یہاں تک کہ ایسے پوسٹر اور بینرز اٹھارکھے تھے جس پر نازیبا الفاظ تھے۔ ان شرکاءنے ایسے نعرے بھی لگائے جو اس ملک کے عوام کو کسی صورت قابل قبول نہیں ہیں۔ شرکاءکے علاوہ تمام قوم اس پر خفا تھی، کیا یہ آزادی کے زمرے میں آتاہے، اس کا ایجنڈا کیا ہے ، آپ ہمیں بتائیں ابھی تک ایف آئی آر ہوئی نہ گرفتا ری ۔ فاضل چیف جسٹس نے یہ ریمارکس گزشتہ روز اسلام آباد میں عورت مارچ کے شرکاءکیخلاف ایڈیشنل سیشن جج کیجانب سے ایف آئی آر کے اندراج کیخلاف دائر رٹ پر سماعت کے دوران دیئے۔درخواست گزارنسرین اظہر وغیرہ نے رٹ میں موقف اپنایا کہ عورت مارچ کے شرکاءکیخلاف ایڈیشنل سیشن جج پشاورنے ایف آئی آر کے اندراج کا حکم دیا ہے، انہیں خدشہ ہے کہ ایف آئی آر درج کی جائے گی اور ان کے خلاف کارروائی کی جائےگی۔

تازہ ترین