• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہنگامہ آرائی کی رپورٹ پیش، وزیراعظم نے وزراء کو بے قصور قرار دیدیا

اسلام آ باد (رانا غلام قادر، نیو زرپورٹر) وزیراعظم سے سپیکر اسد قیصر کی ملاقات کی اندرونی کہانی معلوم ہوئی ہے جس کے مطا بق سپیکر اسد قیصر نے وزیراعظم کو گزشتہ روز کی ہنگامہ آرائی سے متعلق رپورٹ پیش کی۔ رپورٹ میں وزرا، حکومتی اور اپوزیشن ارکان کے 50 سے زائد افراد کے نام شامل تھے۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے 50 سے زائد ارکان کو معطل کرنے کی سفارش کی۔سپیکر نے ہنگامہ آرائی کرنے والے وزرا سے متعلق بھی رپورٹ پیش کی۔وزیراعظم نےحکومتی وزرا کے موقف سے اتفاق کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ماحول خراب کرنے کا آغاز اپوزیشن نے کیا۔ حکومتی وزرا اور اراکین کو مشتعل کیا گیا۔ وزیراعظم نے سپیکر سے کہا کہ ایوان کو پر امن انداز میں چلانا آپ کی ذمہ داری ہے۔حکومت ماحول کو پرامن رکھنے کیلئے سپیکر سے تعاون کرے گی۔ ذ رائع کے مطا بق سپیکر نے بعض حکومتی وزرا کو بھی معطل کرنے کے فیصلے سے آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطا بق وزیراعظم نے وزرا کو بے قصور قرار دے دیا۔وزیراعظم کے موقف کے بعد اسد قیصر نے صرف 7 اراکین کی معطلی کا آرڈر جاری کیا۔ سپیکر نے وزیراعظم کے موقف کے بعد اپنا فیصلہ تبدیل کر لیا۔واضح سی سی ٹی وی فوٹیج کے باوجود درجنوں اراکین معطلی سے بچ گئے۔

تازہ ترین