• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف جائیداد ضبطی و نیلامی کیس،سماعت 30 جون تک ملتوی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی جائیداد کی ضبطگی اور نیلامی کیس میں مریم نواز اور جائیداد کے دیگر دعویداروں کے اعتراضات پر سماعت 30 جون تک ملتوی کر دی ۔ بدھ کو قاضی مصباح ایڈووکیٹ نے کہاکہ عدالت اسی نوعیت کی تین درخواستوں پر فیصلہ سنا چکی ہے، ہمارے دلائل وہی ہیں اور عدالت اس پر اپنا ذہن واضح کر چکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ احتساب عدالت کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے، ہائیکورٹ سے کیسز کا فیصلہ آنے تک سماعت آگےنہ بڑھائی جائے۔ احتساب عدالت نےدرخواست گزاروں کے وکیل قاضی مصباح کی استدعا منظور کر لی۔

تازہ ترین