• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت اپوزیشن ڈیڈلاک برقرار، آج بھی ایوان میں درجہ حرارت بلند رہنے کا امکان

اسلام آ باد( رانا غلام قادر) بجٹ پیش ہونے کے دن وزیر خزانہ شوکت ترین کی تقر یرکے دن اپوزیشن کی نعرہ بازی اور اس کے بعد پیر کے دن اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی تقر یر کے دوران حکومتی ممبران اسمبلی کی جانب سے ہنگامہ آ رائی کے بعد سےر قومی اسمبلی میں حکومت اور اپو زیشن کے درمیان بدستور ڈیڈ لاک برقرار ہے بلکہ تلخی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے اور بجٹ پر عام بحث شروع نہیں ہوسکی ۔قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے بدھ کومسلسل تیسرے روز بھی اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی تقریر کے دوران ایوان میں اراکین کی جانب سے بد نظمی اور شور شرابے کے باعث اجلاس ملتوی کردیا۔سپیکر نے منگل کے واقعے پر کارروائی کرتے ہوئےپی ٹی آئی کے تین اراکین سمیت 7 ارکان پر اسمبلی میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے لیکن وزراء کارروائی سے صاف بچ گئے ہیں ۔

تازہ ترین