• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالی ووڈ اداکار نورمن ریڈس کا بیٹا گرل فرینڈ پر تشدد کے الزام میں گرفتار

فوٹو: امریکی میڈیا
فوٹو: امریکی میڈیا 

امریکا میں ہالی ووڈ کے مشہور اداکار  نورمن ریڈس کے بیٹے مینگز لوسیئن ریڈس کو گرل فرینڈ پر تشدد کرنے کے الزام میں پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 25 سالہ مینگز نے اپنی 33 سالہ گرل فرینڈ کو گھونسے مار کر اس کا گلا دبایا اور زمین پر پٹخ دیا، جس سے اسے شدید چوٹیں آئیں، جس کے بعد میگنز کی گرل فرینڈ کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ہفتے کی صبح مین ہٹن میں پیش آیا، جب مینگز نے خود پولیس کو اطلاع دی کہ ایک خاتون گولیاں کھا کر خودکشی کی کوشش کر رہی ہے۔ تاہم خاتون نے پولیس کو بتایا کہ حملہ خود مینگز نے کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ مینگز پر تشدد کا الزام لگا ہو،  2021 میں بھی اس پر ایک خاتون کو گھونسہ مارنے کا کیس بنا تھا، جس میں گرفتاری کے بعد اسے مشروط رہائی ملی تھی۔

مینگز ریڈس ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ حالیہ دنوں میں میوزک میں بھی قدم رکھ چکے ہیں اور اس سال انہوں نےاسپوٹیفائی  پر متعدد گانے ریلیز کیے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید