• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ سیشن کے دوران FIA نے اپوزیشن لیڈر کو طلب کرلیا، شاہد خاقان

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں، ٹی وی رپورٹ) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہےکہ بجٹ سیشن کے دوران ایف آئی اے نے اپوزیشن لیڈر کو طلب کرلیا ، بجٹ سیشن کے دوران اپوزیشن لیڈر پرمقدمات بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، شہباز شریف کسی شوگر مل کا شیئر ہولڈر یاڈائریکٹر نہیں ، منی لانڈرنگ کے قانون کو ذرا پڑھ لیں۔بدھ کوپارٹی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ قومی اسمبلی میں بجٹ پر اپوزیشن لیڈر کی تقریر روکنے کی کوشش کی گئی حالانکہ پارلیمنٹ کی روایات کے مطابق اپوزیشن لیڈر جب بات کر رہا ہو تو کوئی بھی اس میں مداخلت نہیں کرتا، قومی اسمبلی کے ایوان میں گزشتہ روز جو کچھ ہوا ہمیں سخت شرمندگی ہے۔

تازہ ترین