• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان پولیس کی طرف سے سٹینڈرائزڈ پولیس سروس کارڈز کااجرا

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان پولیس کی طرف سے سٹینڈرائزڈ پولیس سروس کارڈز کے اجراء کا آغاز کر دیا گیاسی پی او ملتان منیر مسعود مارتھ نے ہیومن ریسورس منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم وزٹ کے دوران پولیس کارڈ جاری کرنے کے احکامات جاری کیے،انچارج ایچ آر ایم آئی ایس سید فرخ گیلانی نے اس حوالے سے بریفننگ دی،سی پی او ملتان نے کہا کہ موجودہ سیکیورٹی حالات اور پولیس اہلکاروں کی بہتر ورکنگ کے پیش نظر سٹینڈرائزڈ پولیس سروس کارڈز کے اجراء کا آغاز کیا گیا ہے،پولیس سروس کارڈ حاضر سروس افسران کیلئے لازمی جبکہ ریٹائرڈ ملازمین کو بھی جاری کیے جائیں گے،سی پی او ملتان نے کہا کہ دوران ڈیوٹی تمام رینک کے افسران کے پاس نئے کارڈز موجود ہونا ضروری ہے۔سی پی او ملتان نے کہا کہ انچارج ایچ آر ایم آئی ایس تمام پولیس افسران کو کارڈ جاری کرنے کا ذمہ دار ہو گاتمام حاضر سروس پولیس افسران کی بغیر کیپ کے یونیفارم والی تصویر کارڈ پر آویزاں ہوگی۔پنجاب پولیس کی آئی ٹی برانچ تمام اضلاع اور یونٹس کو کارڈز تصدیق کیلئے کیو آر ریڈر مہیا کرے گی، تمام کارڈز کے اجراء کا دورانیہ پانچ برس کیلئے ہوگا لیکن رینک میں تبدیلی یا ٹرانسفر کی صورت میں نیا کارڈ حاصل کیا جاسکتا ہے، شناختی کارڈ گم ہونے کی صورت میں فوری طور پر تھانے میں رپورٹ درج کروانا ہوگی۔
تازہ ترین