• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس سے تعلق رکھنے والے مسلمان فٹبالرپال پوگبا نے پریس کانفرنس کے دوران سامنے رکھی شراب کی بوتل ہٹا کر ایک طرف کردی۔

ایسا ہی ایک کام کرسٹیانو رونالڈو نے معروف مشروب کی کمپنی کے ساتھ کیا تھا۔ یورو کپ فٹبال میں ہنگری کیخلاف میچ سے قبل انہوں نے میڈیا بریفنگ کے موقع پر میز پر رکھی ایونٹ کی آفیشل کولا کی بوتلیں ناصرف ہٹادی تھیں بلکہ میڈیا نمائندوں کو پانی پینے کا مشورہ دیا تھا۔

پرتگال فٹبال ٹیم کے کپتان رونالڈو سافٹ ڈرنکس کے شوقین نہیں بلکہ ان کے خلاف ہیں۔

ایسا ہی کچھ پال پوگبا نے بھی اپنی نیوز کانفرنس کے دوران کیا، انہوں نے یوروکپ کیلئے اسپانسرڈ شراب کی بوتل کو اپنے سامنے سے ہٹا کر ایک طرف کردیا، تاہم انہوں نے اس پر کوئی بیان دینے سے گریز کیا۔

خیال رہے کہ 28 سالہ مڈ فیلڈر پال پوگبا مسلمان فٹبالر ہیں جو 2018 میں کروشیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈ کپ جیتنے والی فرانسیسی ٹیم کا حصہ تھے۔ وہ برطانوی کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کی طرف سے بھی کھیلتے ہیں۔

پال پوگبا 2019 میں دائرہ اسلام میں داخل ہوئے تھے، ان کا کہنا تھا کہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد سے وہ ذہنی و قلبی سکون محسوس کرتے ہیں۔

تازہ ترین