• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی افریقی کرکٹر اور پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے عمران طاہر نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف تباہ کُن بولنگ کر کے میچ میں فتح سمیٹنے میں اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے ایک ہی اوور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے تین شکار کیے، جس میں ایک رن آؤٹ بھی شامل تھا۔ عمران طاہر نے ایک ہی اوور میں محمد نواز، حسان خان اور خرم منظور کو چلتا کیا۔

سوشل میڈیا پر عمران طاہر کے اس اوور کے خوب چرچے ہیں اور اسی اوور کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں زیر گردش ہے۔

پاکستان سُپر لیگ کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اس اوور کی تعریف کچھ یوں کی گئی کہ پڑھنے والے خوش ہوگئے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ابو ظبی میں کھیلے گئے پی ایس ایل کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کی ٹیم مدمقابل تھیں۔

ٹاس جیت کر میچ میں ملتان سلطانز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 184 رنز کا مشکل ٹارگٹ دیا، جسے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پورا کرنے میں ناکام رہی اور ملتان سلطانز نے یہ میچ 110 رنز کے بڑی مارجن سے اپنے نام کیا۔

تازہ ترین