• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ کل 18جون کو پیش کیا جائے گا، نئے بجٹ کا مجموعی حجم 500 ارب روپے سے زائد ہے، ترقیاتی مد میں 140ارب روپے کے قریب رقم رکھے جانے کا امکان ہے، ملازمین کی تنخواہوں میں 10 سے 15 فیصد تک اضافے کی تجویز بھی زیرغور ہے۔

صوبائی وزیر خزانہ ظہور احمد بلیدی کے مطابق بلوچستان کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا، اُن کا دعوی ہے کہ آئندہ مالی سال کے لئے صوبے کا بہترین بجٹ پیش کریں گے۔

بلوچستان کا بجٹ اجلاس جمعہ کے روز دن 4 بجے طلب کیا گیا ہے، محکمہ خزانہ ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال 2021-22 کے بجٹ میں غیر ترقیاتی مد میں تقریبا 370ارب روپے رکھے جانےکا امکان ہے۔

آئندہ مالی سال کا بجٹ خسارہ کم و بیش 100ارب تک ہوگا، بلوچستان کو نئےمالی سال میں 400ارب روپےکی آمدن متوقع ہے، صوبے کا آئندہ مالی سال کا بجٹ ٹیکس فری ہوگا۔

بجٹ میں 5ہزار کے قریب نئی آسامیاں رکھنے کی تجویز ہے، آئندہ مالی سال کےبجٹ میں تعلیم کےلئے 90ارب روپےمختص کرنےکی تجویز ہے، نئے بجٹ میں صحت کے لئے 40ارب روپے رکھے جانے کا امکان ہے۔

آئندہ مالی سال کےدوران امن وامان کےلئے 60ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

تازہ ترین