• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحافیوں پر حالیہ حملوں کے کیسز عدالت میں چلنے چاہئیں، بلاول

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک بھر میں صحافیوں پر حملے کے کیسز عدالت میں چلنے چاہئیں۔ قومی اسمبلی میں انسانی حقوق کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے صحافیوں پر حالیہ حملوں اور پراٹیکشن آف جرنلسٹ اینڈ میڈیا بل پر گفتگو کی ۔ بلاول کا کہنا تھا کہ وہ انسانی حقوق کی وزیر سے اتفاق کرتے ہیں کہ جرنلسٹ پروٹیکشن بل کیلئے ایک ذیلی کمیٹی بنائی جانی چاہئے ۔ بلاول کا کہنا تھا کہ اگر یہ بل اپوزیشن کے جائزے کے بغیر منظور کروایا گیا تو حزب اختلاف اسے مسترد کردے گی ۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سندھ جرنلسٹ پروٹیکشن بل میں ایسے کئی پوائنٹس موجود ہیں جو قومی اسمبلی میں لائے گئے بل میں نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عزیز میمن کیس کی طرح ملک بھر میں صحافیوں پر ہونے والے دیگر حملوں کے کیسز بھی عدالت میں چلنے چاہئیں۔ انہوں نے پی ٹی آئی کے رکن کو ذیلی کمیٹی کی صدارت کی پیشکش بھی کی تاکہ اس بل کا جلد از جلد جائزہ لیا جاسکے۔

تازہ ترین