• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی سی ایل اور خیبر پختونخوا آئی ٹی بورڈ کا 5 جی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے) سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی خیبر پختونخوا کے زیر نگرانی پی ٹی سی ایل گروپ اور خیبر پختوانخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ساتھ اشتراک سے 5جی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔ فائیو جی کے تجربے کے دوران ریموٹ سرجری‘ کلائوڈگیمنگ‘ ہائی سپیڈ ڈائون لوڈنگ اور پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی ایپلی کیشنز کے بارے میں مکمل جائزہ سمیت مختلف عملی مظاہرے کئے گئے۔ مہمان خصوصی سینئر صوبائی وزیر آئی ٹی‘ سائنس و ٹیکنالوجی‘ فوڈ خیبر پختونخوا عاطف خان نے کہا وہ خیبر پختونخوا کی تاریخ کے ایک اہم ترین سنگ میل کی تقریب میں شرکت پر خوش ہیں جہاں پی ٹی سی ایل کے اشتراک سے فائیو جی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔

تازہ ترین