• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنگز کے خلاف اوور آل اچھی بیٹنگ رہی، سہیل اختر

لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر کا کہنا ہے کہ کراچی کنگز کے خلاف اوورآل اچھی بیٹنگ رہی، بس مڈل میں تھوڑی مشکل ہوئی ۔

میچ کے بعد بات کرتے ہوئے قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے کہا کہ ابھی ایک میچ باقی ہے اس میں اچھا کرنے کی کوشش کریں گے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کے ہائی وولٹیج گیم میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 7 رنز سے شکست دی۔

میچ میں کراچی کنگز نے 5 وکٹ پر 175 رنز اسکور کیے جبکہ جواب میں لاہور قلندرز 7 وکٹ پر 169 رنز ہی بنا سکی ۔

کراچی کی جانب سے بابر اعظم نے نصف سنچری بنائی، ان کی اننگز میں7 چوکے شامل تھے، لاہور قلندرز کے راشد خان نے 2 جبکہ شاہین شاہ آفریدی، محمد حفیظ اور احمد دانیال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

تازہ ترین