• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ بہنیں اُشنا شاہ اور ارسا غزل ہماری ٹی وی اسکرینوں پر تو دل موہ لینے والی اداکاری کرتی ہی ہیں لیکن سوشل میڈیا پر پر بھی ان کی باتیں صارفین کو خوب بھاتی ہیں۔

اُشنا شاہ نے ارسا غزل کی سالگرہ پر اُن کے ساتھ بچپن کی ایک تصویر شیئر کی جس میں ارسا غزل نے انہیں گود میں اٹھا رکھا ہے۔

ارسا غزل تو پھر بھی پہچان میں آرہی ہیں لیکن اُشنا اس قدر چھوٹی ہیں کہ مداح انہیں پہچاننے سے قاصر ہیں۔

بہن کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے اُشنا شاہ نے لکھا کہ ’سالگرہ مبارک ارسا غزل، یہ چنگیز خان جیسی دِکھتی بچی اب بھی آپ سے بہت پیار کرتی ہے۔‘

واضح رہے کہ اداکارہ ارسا غزل حال ہی میں معروف اداکار ساجد شاہ سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

ارسا غزل اور اشنا شاہ ورسٹائل اداکارہ عصمت طاہرہ کی بیٹیاں ہیں۔

تازہ ترین