• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ندا یاسر کی قیمتی چیزیں چوری ہو گئیں

معروف پاکستانی میزبان و اداکارہ ندا یاسر کا کہنا ہے کہ ترکی کے شہر استنبول میں بہت چوریاں ہوتی ہیں، خوامخواہ میں ہی پاکستان اتنا بدنام ہے۔

ندا یاسر جو کہ کچھ عرصہ قبل اپنے شوہر اور اداکار یاسر نواز کے ساتھ ترکی کی سیر کرنے گئی ہوئی تھیں۔

سوشل میڈیا پر ندا یاسر کے پروگرام کی ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ استنبول میں ان کی قیمتی جیولری چوری ہو گئی تھی۔



ندا یاسر کا کہنا ہے استنبول میں بڑی چوریاں ہوتی ہیں خوامخواہ میں ہی پاکستان اتنا بدنام ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے پاس بس تین چار ہی قیمتی چیزیں ہیں جو ان کے پاس موجود ہوتی ہیں جن میں کچھ ہیرے کی انگوٹھیاں اور ایک ہار ہے،  وہ یہ جیولری ترکی پہن کر چلی گئیں تھیں اور اب انہیں اس بات کا پچھتاوا ہے۔

ندا یاسر کا کہنا ہے کہ ’انہوں نے ترکی میں اپنی انگوٹھیاں اور ہار ایک پاؤچ میں ڈال کر اپنے بڑے بیگ میں سنبھال کر رکھی تھیں اور اُن کا وہ بڑا بیگ ہوٹل میں ہی ہوتا تھا، ان کا خیال تھا کہ ہوٹل کے کمرے کی الماری میں رکھے  ہوئے بیگ میں سے کون چوری کرے گا۔‘

انہوں نے مزید بتایا کہ ان کا خیال غلط ثابت ہوا اور اُن کے ہوٹل کے کمرے میں سے کسی نے انگوٹھیاں اور ہار چرا لیا۔

ندا یاسر نے بتایا کہ جس رات انہوں نے پاکستان واپس آنا تھا انہیں اس واقعے کی ایف آئی آر کٹوانے کے لیے ترکی کے تھانے میں بیٹھ کر اپنی باری کا چار گھنٹے انتظار بھی کرنا پڑا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید