• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی اداکارہ یمنیٰ زیدی نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک نئی موشن پکچر شیئر کی ہے جسے دیکھ کر اُن کے لاکھوں مداح تعریف کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

اداکارہ یمنیٰ زیدی آج کل شہرت کی بلندیوں کو چھو رہی ہیں، یمنیٰ زیدی مختلف دلچسپ پوسٹس اپنے سوشل میڈیا پر لگاتی رہتی ہیں، اُن کی جانب سے لکھا گیا صوفیانہ کلام بھی سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا جاتا ہے۔

یمنیٰ زیدی کی پوسٹ سے  معلوم ہوتا ہے کہ وہ بہت گہری اور ادبی سوچ رکھنے والی اداکارہ ہیں۔

یمنیٰ زیدی نے حال ہی میں اپنی ایک موشن پکچر شیئر کی ہے جس میں وہ گلابی رنگ کی شرٹ میں نہایت خوبصورت نظر آ رہی ہیں۔

یمنیٰ زیدی کی اس تصویر میں اُن کے عقب میں پر لگے بھی دکھائی دے رہے ہیں، پروں کے ہلنے سے ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ جیسے یمنیٰ زیدی اُڑ رہی ہیں۔


یمنیٰ زیدی کی اس تصویر کو اُن کے ہزاروں چاہنے والوں  کی جانب سے خوب  لائیک جبکہ سیکڑوں کی جانب سے تعریفی کمنٹ کیے جا رہے ہیں۔

یمنیٰ زیدی کے مداحوں کی جانب سے انہیں فرشتہ قرار دیتے ہوئے خوب تعریفیں کی جا رہی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید