• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یمنیٰ زیدی نے اپنا لکھا ہوا ’صوفی‘ کلام شیئر کر دیا

معصوم سی صورت کی مالک اداکارہ یمنیٰ زیدی نے سوشل میڈیا پر اپنا لکھا ہوا خوبصورت صوفی کلام شیئر کر دیا ہے۔

اپنی جاندار اور بہترین اداکاری کے سبب ہر قسم کے کردار میں ڈھل جانے والی اداکارہ یمنیٰ زیدی سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک نظر نہیں آ تی ہیں، یمنیٰ زیدی آرٹ اور ادب سے کافی لگاؤ رکھتی ہیں جس کا اندازہ اُن کی شاعرانہ طبیعت سے لگایا جا سکتا ہے۔

یمنیٰ زیدی کی جانب سے چند گھنٹے قبل ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں وہ اپنے مداحوں کو اپنا لکھا ہوا صوفی کلام خود پڑھ کر سنا رہی ہیں جسے انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

انسٹا گرام پر4.1 ملین فالوورز رکھنے والی اداکارہ یمنیٰ زیدی نے اپنے اس صوفی کلام کو ’سکون‘ کا نام دیا ہے۔


صوفی کلام سناتے ہوئے یمنیٰ زیدی اس میں خود بھی ڈوبی ہوئی کافی پر سکون نظر آ رہی ہیں، یمنیٰ زیدی کے صوفی کلام الفاظ کچھ یوں ہیں:

’بہت وقت کے بعد دل کا بلاوا آیا،

جو آیا تو بے انتہا آیا، حضور اُس کے ہم سجدوں میں گِرے،

سکوں آیا تو بے انتہا آیا،

یقیں بحال ہوا یہ کیا کمال ہوا، آنکھ سے آنسوں زار و قطار ہوا،

اس شکر کی سانس کا کوئی مول نہیں، جمالِ یار کا کوئی جوڑ نہیں،

خواہشِ دل تمام ہوئی، آج کی رات سکوں کی رات ہوئی۔‘

یمنیٰ زیدی کے اس صوفی کلام کی ویڈیو پر تا حال ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آ چکے ہیں جس میں اُن کے مداح اُن کے اس فن اور ذوق سے متاثر ہوتے ہو ئے اُنہیں داد دے رہے ہیں۔

تازہ ترین