پیپلز پارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی یہ واحد حکومت ہے جو اپوزیشن پر حملے کررہی ہے۔
پنجاب اسمبلی میں بجٹ پر بحث کے دوران حسن مرتضیٰ نے کڑی تنقید کی اور کہا کہ حکومت نے تنخواہوں میں 10فیصد جبکہ مہنگائی میں 100 فیصد اضافہ کردیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ بڑا ظلم ہے کہ ابھی تک قائمہ کمیٹیاں فعال نہیں ہو سکیں۔
انہوں نے کہا کہ اس حکومت نے آمرانہ طریقے سے پنجاب کو چلایا، آج اسمبلی کے اندر بھی کچرا ہے اور باہر بھی کچرا ہے۔
پی پی کے پارلیمانی لیڈر نے مزید کہا کہ تحریک انصاف ملک میں اختلاف پیدا کر رہی ہے، یہ واحد حکومت ہے جو اپوزیشن پر حملے کر رہی ہے۔
اُن کا کہنا تھاکہ حکومت نے تنخواہوں میں 10 فیصد جبکہ مہنگائی میں 100 فیصد اضافہ کردیا ہے۔