مسلم لیگ (ن ) پنجاب کے سینئر رہنما اویس لغاری نے پنجاب حکومت سے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے سے متعلق سوال پوچھ لیا۔
پنجاب اسمبلی میں بجٹ پر اظہار خیال کے دوران اویس لغاری نے استفسار کیا کہ صوبائی سیاحتی پالیسی صفر ہے، بتایا جائے کہ جنوبی پنجاب کا سیکرٹریٹ کہاں ہے؟
انہوں نے کہاکہ کل اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نےحقائق پر بات کی لیکن اس کا جواب نہیں دیا گیا، ہم سے کہا جاتا ہے تم نے کیا کیا؟، اپنا نہیں بتاتے کہ انھوں نے کیا کیا؟
ن لیگی رہنما نے مزید کہاکہ وزیر خزانہ نےپچھلے سال بجٹ میں کہا تھاکہ گندم کی ریکارڈ پیداوار ہوئی، اس وقت بھی جھوٹ بولا گیا کیونکہ گندم کا بحرا ن پیدا ہوا۔
اُن کا کہنا تھاکہ حکومت نے چینی کو پہلےباہر بھیجا، بعد میں درآمد کیا گیا، یہ کونسا پاکستان ہے، شوگرکین کی پالیسی کیا ہے؟
اویس لغاری نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے زرعی ایمرجنسی لگانے کا مطالبہ کیا ہے، پوچھتا ہوں کہ کیا آج کسان زیادہ خوشحال ہے یا وہ پہلے تھا؟
انہوں نے کہا کہ کیا 50 ایکڑزمین کے مالک کو ٹیکس فری نہیں ہوناچاہیے؟ 3 سال سے ایگری کلچر ریسرچ پر کچھ نہیں کیا گیا۔
ن لیگ پنجاب کے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کو صوبہ نہیں بنایا گیا، جنوبی پنجاب میں کپاس کی فصل ختم ہورہی ہے، سیاحتی پالیسی صفر ہے، جنوبی پنجاب کا سیکرٹریٹ کہاں ہے؟
انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب کا سرکاری ملازمتوں کا کوٹہ نہیں دیا گیا، جنوبی پنجاب محاذ والےجنوبی پنجاب کے غدار اور قاتل ہیں۔