• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا کے نئے مالی سال 22-2021 کے لئے 1118 ارب روپے کا بجٹ پیش کر دیا گیا ہے۔ بجٹ میں مزدور کی کم از کم اجرت 21000 روپے مقرر کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ جبکہ چھوٹے کاشت کاروں کو ریلیف دینے کے لئے اراضی ٹیکس ختم کر دیا گیا ہے۔ اپوزیسن اراکین نے بجٹ تقریر خاموشی سے سنی۔

خیبر پختونخوا اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے دوران صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے آئندہ مالی سال 2021-2022 کے لئے 1118 ارب روپے کا بجٹ پیش کیا۔

جس میں بندوبستی اضلاع کے لئے919 اور قبائلی اضلاع کے لئے 199 ارب 30 کروڑ روپے محتص کئے گئے ہیں۔ صوبائی ترقیاتی منصوبوں کے لئے371 ارب رکھے گئے ہیں۔

بجٹ میں سرکاری ملازمین کےلئے 10 فیصد ایڈہاک ریلیف الاونس جبکہ خصوصی الاؤنس نہ لینے والے ملازمین کے لئے 20 فیصد کا اعلان کیا گیا ہے۔

اسی طرح مزدور کی کم ازکم اجرت 21 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ بجٹ میں اعلیٰ تعلیم کے لئے 27.56 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ اپوزیشن ارکان نے بجٹ تقریر خاموشی سے سنی تاہم انہوں نے بجٹ کو اعدادوشمار کا گورکھ دھندہ قرار دیا۔

بجٹ میں گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس ایک روپے رکھی گئی ہے۔ زرعی ٹیکس ختم کر دیا گیا ہے جبکہ صحت پلس کارڈ اسکیم کے لئے 23 ارب روپے محتص کرتے ہوئے جگر کی پیوندکارِی کو بھی صحت کارڈ میں شامل کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین