• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


لاہور کی میٹرو بسیں جواب دے گئیں، بیشتر کھٹارا ہو گئیں، بسوں کے ایئر کنڈیشنز نے بھی کام کرنا بند کردیا۔

انتظامیہ نے کھڑکیاں کھول کر میٹرو بسیں چلانا شروع کردیں، گرمی میں ایئر کنڈیشن کے بغیر سفر کرنے پر عوام ناراض ہوگئے۔

انچارج میٹرو بس عزیز شاہ کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے متعدد بار توجہ دلانے کے باوجود کنٹریکٹرز بسوں کی مرمت نہیں کروا رہے۔

لاہور میں 2013 سے چلنے والی میٹرو بسیں کھٹارا ہونے لگی، بیشتر بسوں کے اے سی خراب ہیں، انتظامیہ نے کھڑکیاں کھول کر بسیں چلانا شروع کر دیں۔

لاہور میں میٹروبسوں کے اے سی کئی دنوں سے خراب پڑے ہیں، شہریوں کو شدید گرمی میں بغیر اے سی سفر کرنا پڑ رہا ہے۔

مسافروں کو گھٹن سے بچانے کے لیے کھڑکیاں کھول کر بسیں چلائی جا رہی ہیں۔

انچارج میٹرو بس عزیز شاہ کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے متعدد بار توجہ دلانے کے باوجود کنٹریکٹرز بسوں کی مرمت نہیں کروا رہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ کنٹریکٹرز کو بسوں کی خرابی کی شکایات پر جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین