چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بلوچستان اسمبلی میں تشدد کے اندرونی و بیرونی مناظر بڑی بدقسمتی ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے اس حوالے سے اسلام آباد سے جاری بیان میں کہا کہ مخالفت میں تشدد کے بجائے برداشت کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔