• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارجن رامپال کے بالوں کے نئے انداز نے مداحوں کو حیران کردیا

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف بھارتی اداکار اور فلم ساز ارجن رام پال کے بالوں کے نئے انداز اور رنگ نے مداحوں کو حیران کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ارجن رام پال کو گزشتہ روزممبئی کے ایک سیلون سے نکلتا دیکھا گیا ، انہیں دیکھ کر وہاں موجود ان کے مداح اور فوٹو گرافرز حیران رہ گئے۔بالوں کو نیا رنگ لگانے کے باعث تو بعض افراد انہیں فوری طور پر پہچان بھی نہیں سکے۔سامنے آنے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ارجن رام پال نے اپنے بالوں کو سنہرے پلاٹینیم رنگ سے رنگ لیا ہے جس سے ان کی شخصیت بدل کر رہ گئی ہے۔انہیں دیکھ کر سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں نے حیرت کا اظہار کیا ہے اور بعض نے انہیں پسند کیا ہے جب کہ بعض مداحوں کو ان کا یہ نیا انداز پسند نہیں آیا۔یاد رہے کہ گزشتہ برس سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی اور پھر اس معاملے میں ہونے والی تحقیقات میں جب ڈرگز کا زاویہ سامنے آیا تو اس کا راستہ سیدھا بولی وڈ تک پہنچ گی۔ انڈسٹری میں بڑے پیمانے پر منشیات کے استعمال کی قلعی کھلی اور متعدد اسٹارز و فلم سازوں کو اس معاملے میں طلب بھی کیا گیا۔ اسی طرح این سی بی نے ڈرگز کے کنکشن میں 9 نومبر کو ارجن رام پال کے گھر پر چھاپہ مارا اور ان کے گھر سے الیکٹرونک گیجٹس قبضے میں لے لیے۔ این سی بی نے ارجن رام پال کو 13 نومبر کو طلب کیا اور ان سے ڈرگز سے متعلق سوالات و جوابات کیے۔

تازہ ترین