• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، قبضہ کیس، ایس پی صدر کو شوکاز، عدالت نے بیجز اتروا دیے

لاہور (این این آئی، نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے قبضے سے متعلق کیس میں ایس پی صدر لاہور حفیظ الرحمان بگٹی کا معافی نامہ مسترد کرتے ہوئے شو کاز نوٹس جاری کر دیا، نجی ٹی وی کے مطابق فاضل عدالت کے حکم پر پولیس افسر کے بیج اتار دئیے گئے، گزشتہ سماعت پر درخواست گزار نے کہا تھا کہ پولیس نے میرے پلاٹ پر قبضہ کرکے پولیس چوکی قائم کر دی ہے، ایس پی صدر حفیظ الرحمن پلاٹ کا قبضہ واپس نہیں کررہا، ایل ڈی اے کے ڈائریکٹر رافعہ نذیر اور ارشد ڈوگر نے میری فائل غائب کر دی ہے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان نے شہری کی جائیداد پر قبضے اور ایل ڈی اے کیس کی راولپنڈی بنچ میں سماعت کی۔ عدالتی حکم کے باوجود ایس پی نے تحریری معافی نامہ پیش نہ کیا۔ عدالت نے ایس پی صدر لاہور حفیظ الرحمان بگٹی کا معافی نامہ مسترد کرتے ہوئے انہیں شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔عدالت نے ایس پی کی سخت سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ لکھ کر دیں کہ وہ کریمینل ہیں ،آئندہ تاریخ سے سخت قانونی کارروائی شروع ہوگی۔ کیس کی آئندہ سماعت 23 جون کو ملتان بنچ میں ہوگی۔ 

تازہ ترین