• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تربت میں درجہ حرارت 47سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میںجمعه کو موسم گرم اور خشک جبکہ بارکھان ،لسبیلہ ،ژوب اور گردو نواح میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت34، بارکھان30،دالبندین41، گوادر 37، قلات30،خضدار39،لسبیلہ40، نوکنڈی 40، سبی44،تربت47،ژوب31اور زیارت میں 28ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیاآج ہفتہ کوصوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
تازہ ترین