بریڈفورڈ: مولانا جلال الدین روح کی زندگی اور روحانی تعلیمات کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب
برطانیہ کے شہر بریڈفورڈ میں تیرہویں صدی کے عظیم فارسی صوفی شاعر اور مفکر مولانا جلال الدین رومی کی زندگی، شاعری اور روحانی تعلیمات کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک منفرد ثقافتی و روحانی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں محبت، امن، امید، رواداری اور انسانیت کا پیغام فن، موسیقی، شاعری اور داستان گوئی کے ذریعے اجاگر کیا گیا۔