سعودی عرب میں امریکی سفارتخانے نے بیان میں کہا کہ سعودی وزارت داخلہ نے میرائل اور ڈرون حملوں کی معلومات شیئر کرنے سے متعلق خبردار کیا ہے۔
ریاض سے امریکی سفارتخانے کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ میزائل و ڈرون حملوں اور متاثرہ مقامات کی معلومات شیئر کرنے پر قانونی کارروائی کا سامنا ہوسکتا ہے۔
امریکی سفارتخانہ کے بیان کے مطابق حالیہ واقعات کی تصاویر بنانے پر امریکی شہری حراست میں لیے گئے ہیں۔
امریکی سفارتخانہ کے بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب میں موجود امریکی شہری سعودی قوانین پر عمل کے پابند ہیں۔