• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنبل اقبال کی چھوٹی بہن رشتۂ ازدواج میں منسلک

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اور خوبرو اداکارہ سنبل اقبال کی چھوٹی بہن کومل اقبال رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

گزشتہ شب اداکارہ سنبل شاہد کی چھوٹی بہن کومل اقبال کے نکاح کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز اور تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کومل اقبال نے اپنی زندگی کے سب سے خاص موقع پر خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا جبکہ اُن کے شوہر شمیل نے بھی اُن کے لباس سے ملتے جلتے رنگ کی شیروانی زیب تن کی۔

دوسری جانب سنبل اقبال نے اپنی بہن کے نکاح کی تقریب میں سبز رنگ کا حسین لباس پہنا۔

کومل اقبال کے نکاح کی تقریب میں اداکار فیروز خان اور اداکارہ یشمیٰ گل سمیت دیگر شوبز ستاروں نے بھی شرکت کی۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سنبل اقبال کی بہن کو نکاح کی مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ نے 19سال کی عمر میں شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا، جس کے بعد انہوں نے کبھی پیچھے مڑکر نہیں دیکھا۔ 

ہر کردار خوش اسلوبی کے ساتھ ادا کرنے کے باعث سنبل کو شوبز انڈسٹری کی ملٹی ٹیلنٹڈ اداکاراؤں میں شمار کیا جاتا ہے۔ 

2011ء میں شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے والی سنبل نے جیوٹی وی کے ڈرامے ’بُری عورت‘ سے اداکاری کی ابتدا کی، ان کے مقبول ڈراموں میں رخسار، تیری بے رخی، رسم اور ایک تھی رانیہ شامل ہیں۔ 

سنبل اقبال جیو ٹی وی کی معروف کامیڈی سیریل ’کس دن میرا ویا ہوےگا‘ میں بھی اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں، اس ڈرامے میں ان کی پرفارمنس کو ناظرین کی جانب سے بے حد سراہا گیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید