• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین فخر زمان نے چیمپئنز ٹرافی کی جیت کے چار سال مکمل ہونے پر اس دن کی یادیں تازہ کی ہیں۔

فخر زمان نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر سرفراز احمد کے ہمراہ ٹرافی اٹھائے سیلفی اور بھارت کیخلاف میچ میں شاندار سنچری اسکور کرنے کے بعد جشن مناتے تصویر شیئر کی۔

ٹوئٹ میں فخر زمان نے کہا کہ آج کا دن میرے لیے ایک کبھی نہ بھلائے جانے والا دن ہے، یہ دن مجھے ہمیشہ یاد رہے گا۔

فخر زمان نے لکھا کہ یہ دن صدیوں یاد رکھا جائے گا کیونکہ یہ ایک خوشی کا دن ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم میں سے کوئی بھی شاید یہ دن کبھی بھی اپنی یادوں سے نہیں بُھلا پائے گا۔

واضح رہے کہ چار سال قبل پاکستان نے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی  2017 کے فائنل میں دفاعی چیمپیئن بھارت کو ناقابلِ یقین شکست دے کر پہلی مرتبہ ٹرافی جیتی تھی۔

پاکستان نے اوول میں کھیلے گئے چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کو 180 رنز سے شکست دی تھی۔

تازہ ترین