• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارا مطالبہ ہے ملک آئین کے مطابق چلایا جائے، شاہد خاقان عباسی

مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ہمارا مطالبہ ہے ملک آئین کے مطابق چلایا جائے۔

اپوزیشن رہنماؤں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے پریس کانفرنس کی، اس موقع پر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن نے جو احتجاج کیا اس سے کم شدت کا احتجاج کبھی نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے میں تمام سوچ و فکر کی جماعتیں ہیں ،تمام جماعتیں پاکستان کو آئین کے مطابق چلانے کے حق میں ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ لیڈر اپوزیشن کے ساتھ جو ہوا اس کی دنیا میں مثال نہیں ملتی۔

تازہ ترین