• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قادر مندوخیل کی فردوس اعوان کیخلاف درخواست پر پولیس کا جواب


پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رکن قومی اسمبلی قادر مندوخیل نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کے خلاف تھانے میں اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کروادی۔

قادر مندوخیل نے درخواست ضلع کیماڑی کے سعید آباد تھانے میں جمع کروائی، جس میں موقف اختیار کیا کہ فردوس عاشق اعوان نے ٹی وی شو کے دوران مجھے تھپڑ مارا۔

پی پی ایم این اے نے درخواست میں کہا کہ فردوس اعوان دوران ٹی وی شو مجھے گالیاں اور دھمکیاں بھی دیں۔

قادر مندوخیل نے درخواست میں مطالبہ کیا کہ فردوس عاشق اعوان کے خلاف ہراسانی، دھمکیاں اور تشدد کا مقدمہ درج کیا جائے۔

پولیس حکام کے مطابق قادر مندوخیل کی فردوس عاشق اعوان کے خلاف مقدمے کی درخواست کئی روز قبل موصول ہوئی تھی۔

پولیس حکام کے مطابق درخواست پر قانونی ماہرین سے مشورہ کرکے قادر مندوخیل کو جواب دیا گیا کہ واقعہ اسلام آباد میں ہوا ہے، اس لیے مقدمہ بھی وہیں ہوسکتا ہے۔

تازہ ترین