• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان سمجھتے ہیں کہ پرانی نسلیں مالیاتی معاملات میں بہتر تعلیم یافتہ تھیں، سروے

لندن (پی اے) نوجوان سمجھتے ہیں کہ پرانی نسلیں مالیاتی معاملات میں بہتر تعلیم یافتہ تھیں۔ ایک سروے کے مطابق 35 سال سے کم عمر 62 فیصد لوگوں کا خیال ہے کہ بڑی عمر کی نسلیں ذاتی مالیات کے بارے میں بہتر معلومات رکھتی تھیں۔ پنشن پروائیڈر کشن کی تحقیق کے مطابق اس گروپ میں 10 میں سے سات سے زائد (71فیصد) افراد نے کہا کہ اگر انہیں اس بارے میں پرانی نسلوں کی طرح معلومات حاصل ہوتیں تو وہ اپنی پنشن میں زیادہ سے زیادہ رقم بچا سکتے تھے۔ نصف سے زیادہ (58 فیصد) کا خیال ہے کہ عمر رسیدہ افراد کے پاس نوجوانوں کے مقابلے میں پنشن کے بہتر آپشنز تھے جبکہ 65 سال سے زیادہ عمر والے تین چوتھائی (73فیصد) افراد یہ سمجھتے ہیں کہ نوجوان نسل کو اپنے مالی مستقبل کی منصوبہ بندی کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ مدد کی ضرورت ہے۔ ​​پنشن کی سابق وزیر بیرونس روز الٹیمن نے کہا کہ کشن کی تحقیق سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ نوجوانوں کو یقین ہے کہ وہ اسکول یا گھر میں بچت اور پنشن کے بارے میں تعلیم کی کمی کی وجہ سے مالی فوائد سے محروم ہیں۔ بڑی عمر کی نسلوں کو یہ تشویش بھی لاحق ہے کہ نوجوانوں کو مستقبل میں اچھی پنشن نہیں ملے گی۔ یقینی طور پر روایتی حتمی تنخواہ کی پنشن نے بڑی عمر کی نسلوں کو ریٹائرمنٹ پر اچھی انکم ڈیل فراہم کی لیکن اب بھی ایک بہت اچھا موقع ہے کہ نوجوان نسلوں کو اپنی بعد کی زندگی کے لئے پنشن کی فراہمی کے فوائد سمجھنے کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ مستقبل کے لئے پنشن میں بہتری لانے کے لئے کام کی جگہ پر واضح زبان کا استعمال، آسان ٹیکنالوجی اور وسیع تر مالی تعلیم کی اشد ضرورت ہے۔
تازہ ترین