• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار ایشیائی ترقیاتی بینک کے وائس چیئرمین منتخب

فرینکفرٹ (مہتاب حیدر )ایشیائی ترقیاتی بینک کے بورڈ آف گورنرز نے  وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو اتفاق رائے سےایشیائی ترقیاتی بینک کا وائس چیئرمین منتخب کرلیا ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ  سال 2016 - 17 کے لئے یہ عہدہ سنبھالیں گے وفاقی وزیر خزانہ کے وائس چیئرمین منتخب ہونے پر ان کے ساتھی اراکین پارلیمنٹ نے انہیں مبارک باد دی ہے جبکہ تاجر برادری کی طرف سے بھی  ان کے وائس چیئرمین منتخب ہونے پر خوشی کا اظہار کیا گیا ہے واضح رہے کہ ہر سال ایشیائی ترقیاتی بینک کے دو وائس چیئرمین کے عہدوں پر دنیا بھر سے قابل ترین لوگوں کا انتخاب کیا جاتا ہے اس بار پاکستان اور اٹلی حکومت کے وزراء خزانہ کا انتخاب کیا گیا ہے ۔
تازہ ترین