• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راحت فتح علی خان نے اہلیہ کے ہمراہ کورونا ویکسی نیشن کرا لی


گلوکار راحت فتح علی خان نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسی نیشن کر والی، انہوں نے شہریوں سے ویکسین لگوانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ تناظر میں ویکسین لگوانا بہت ضروری ہے۔

گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنی اہلیہ ندا راحت کے ہمراہ کورونا وائرس سے بچنے کے لیے ویکسی نیشن کرائی ہے۔

راحت فتح علی خان نے ڈرائیو تھرو سینٹر میں رجسٹریشن کرائی تھی جہاں پہنچنے پر انہوں نے گاڑی میں ہی اپنا بلڈ پریشر چیک کروایا اور پھر گاڑی میں ہی ویکسین بھی لگوائی۔

راحت فتح علی خان نے شہریوں سے ویکسی نیشن کرانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ تناظر میں ویکسی نیشن کرانا بہت ضروری ہے۔

راحت فتح علی خان کے ہمراہ ڈی سی لاہور بھی تھے جنہوں نے بتایا کہ شہر میں ڈرائیو تھرو ویکسی نیشن سینٹر بہت کامیابی سے چل رہا ہے، 5 ماہ میں ویکسی نیشن کا عمل مکمل کرنا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دنیا اوپن ہونے جا رہی ہے، تمام کلچرز اور سرگرمیوں کو جلد بحال کرنا ہے۔

تازہ ترین