• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نصرت فتح علی خان پورے خاندان کے سر کا تاج ہیں، راحت فتح

معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے کہا ہے کہ نصرت فتح علی خان ہمارے پورے خاندان کے سرکا تاج ہیں۔

راحت فتح علی خان نے نصرت فتح علی خان کی قبر پر حاضری دی اور ان کے مقبرے کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں راحت فتح علی خان نے کہاکہ میں اور میرے خاندان کے لوگ خان صاحب کے مقبرے کو بنوا رہے ہیں۔


انہوں نے کہاکہ نصرت فتح علی خان ہمارے پورے خاندان کے سر کا تاج ہیں، مقبرے کی تعمیر کے لیے چنیوٹ سے کاریگر بلوائے ہیں۔

معروف گلوکار نے مزید کہاکہ حکومت کچھ کرنا چاہتی ہے تو نصرت فتح علی خان اکیڈمی کے لیےکرے۔

اُن کا کہنا تھاکہ جس گھر میں نصرت فتح علی خان پیدا ہوئے،حکومت اس کے لیے بھی کچھ کرے۔

تازہ ترین