کورونا وائرس کی ویکسین بڑی تعداد میں چین سے پاکستان پہنچ گئی جس کے بعد ملک میں سامنے آنے والی ویکسین کی قلت ختم ہو گئی۔
کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین سائنو ویک کی 15 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئی ہیں۔
این سی او سی کے مطابق سائنو ویک ویکسین کی یہ 15 لاکھ خوراکیں پی آئی اے کی خصوصی پرواز سے وفاقی داراحکومت اسلام آباد لائی گئیں۔
سائنو ویک ویکسین چین سے خریدی گئی ہے، چین نے پاکستان میں ویکسین کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے خصوصی اقدامات کیئے ہیں۔
کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے 20 سے 30 لاکھ ویکسین کی مزید خوراکیں پاکستان پہنچ جائیں گی۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین کی قلت کے باعث آج ملک بھر میں کورونا ویکسی نیشن سینٹرز بند کیئے گئے ہیں۔