• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختون خوا: 3 لاکھ 99 ہزار افراد کی ویکسینیشن ہو چکی

محکمہ صحت خیبر پختون خوا کے مطابق صوبے میں مجموعی طور پر 3 لاکھ 99 ہزار 231 افراد کی ویکسی نیشن کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔

محکمہ صحت خیبر پختون خوا کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا ویکسی نیشن کا سلسلہ جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق 5 لاکھ 81 ہزار 57 افراد کو سائنو فارم کی پہلی جبکہ 2 لاکھ 57 ہزار 405 افراد کو سائنو فارم کی دوسری خوراک بھی دی گئی۔

اسی طرح 6 لاکھ 57 ہزار 49 افراد کو سائنو ویک کی پہلی، 63 ہزار 320 افراد کو سائنو ویک کی دوسری جبکہ 1 ہزار 999 افراد کو کین سائنو ویکسین بھی لگائی جاچکی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں 1 لاکھ 44 ہزار 338 افراد کو اسٹرازینیکا ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی، 507 افراد کو اسٹرازینیکا کی دوسری ویکسین لگائی گئی جبکہ 2 ہزار 380 شہریوں کو پاک ویک کی پہلی ڈوز لگائی گئی ہے۔

محکمہ صحت خیبر پختون خوا کے مطابق صوبےمیں 12 افراد کو فائزر کی ویکسین کی پہلی ڈوز لگائی گئی ہے۔

تازہ ترین